چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت چاہتی ہے کہ میں الیکشن ہار جاؤں۔
قوم سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین الیکشن ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے، نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر اور ایف بی آئی کو چین سے متعلق تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق خفیہ انٹیلی جنس دستاویزات فوری ڈی کلاسیفائی کرنے کا کہا ہے، 2020ء کے صدارتی انتخابات کے ڈیٹا میں بھی چین نے مداخلت کی، امریکا میں انتخابات کو کئی خطرات کا سامنا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، ہم نے اپنی سرحدوں کو محفوظ کیا، ہماری سرحدیں بدترین تھیں مگر اب بہترین ہیں، ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، ہم نے وینزویلا میں کامیابی حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments