جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی

بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی ریاست کے حملے میں جنوبی لبنان کے شہر تبنین کے قبرستان میں واقع جنازہ گاہ کی چھت کو بھی نقصان پہنچا۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کے جواب میں جنوبی لبنان میں نئی کارروائیاں کی ہیں۔

اسرائلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...