امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ عمان میں پیر کو عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اجلاس ہو گا، ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں مشترکہ بحری راستے سے متعلق معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ معاہدہ عالمی میری ٹائم آرگنائزیشن کو بھی پیش کیا جائے گا، ایران صرف بحری راستے پر انحصار نہیں کرتا، امریکی جارحانہ اقدامات سے ڈرنے والے نہیں۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ ایران کی شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، ایرانی مطالبات کو مانے بغیر مذاکرات بے سود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...