یمنی حوثیوں کا سعودیہ کے کنگ خالد ایئربیس پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملوں کا دعویٰ
صنعاء: (دنیا نیوز) یمنی حوثیوں نے سعودی عرب میں فوجی اڈے پر حملے کا دعویٰ کر دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے خمیس مشیط میں کنگ خالد ایئربیس پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا، طیاروں کے ہینگرز، ریڈارز، رن ویز اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں درجنوں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز استعمال کئے گئے۔
سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں، واضح رہے کہ تیل پائپ لائن پر ڈرون حملے کے بعد سے تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔
تصاویر میں پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر چند روز قبل عراق سے حملہ کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments