ایرانی میڈیا نے اماراتی طیارے کے واقعہ کو ’’فالزفلیگ‘‘ کارروائی قرار دیدیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی میڈیا نے اماراتی طیارے کے واقعہ کو ’’فالزفلیگ‘‘ کارروائی قرار دے دیا۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق کارروائی کا مقصد ایران کو ذمہ دارٹھہرا کرصدر ٹرمپ کو نئی جنگ میں دھکیلنا ہے، میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ منصوبہ اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ دورہ یو اے ای کے دوران زیربحث آیا اور حتمی شکل دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کو خدشہ ہے انتخابات میں وہ اکثریت حاصل نہیں کرسکیں گے، اقتدار سے محرومی کے بعد انہیں مقدمات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو اپنی سیاسی ساکھ بہتر بنانے اور امریکا کو دوبارہ جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...