ہوسکتاہے امریکا نے ووہان میں کورونا پھیلایا ہو:چین

ہوسکتاہے امریکا نے ووہان  میں کورونا پھیلایا ہو:چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ ہوسکتاہے امریکی فوج نے ووہان میں کورونا وائرس پھیلایاہو، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی مشیر سلامتی کے بیان کے ردعمل میں کہاکہ امریکی فوج ہی شاید ووہان میں کورونا وائرس لائی تھی۔

بیجنگ(رائٹرز)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ ہوسکتاہے امریکی فوج نے ووہان میں کورونا وائرس پھیلایاہو، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی مشیر سلامتی کے بیان کے ردعمل میں کہاکہ امریکی فوج ہی شاید ووہان میں کورونا وائرس لائی تھی۔ اپنے ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ شفافیت کا فقدان امریکا میں ہے ، چین میں نہیں۔ یاد رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے الزام لگایا تھا کہ چین نے کورونا وائرس پر ردعمل میں سستی کا مظاہر کیا،جس کی گزشتہ ماہ سے دنیا قیمت ادا کر رہی ہے ، حالانکہ ووہان میں اس وائرس کی نشاندہی ایک سال قبل ہو گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں