کورونا کا خوف:بھارتی فارمر نے ہزاروں مرغیاں زندہ دفن کر دیں

 کورونا کا خوف:بھارتی فارمر نے  ہزاروں مرغیاں زندہ دفن کر دیں

کورونا وائرس کے خوف کے مارے بھارتی فارمر نے ہزاروں برائلر مرغیاں ایک گڑھے میں زندہ دفن کر دیں۔

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) بھارتی اخبار کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع بیلگام کے پولٹری فارمر نذیر میکاندر نے کورونا وائرس کے باعث مرغیوں کی گرتی قیمت کی وجہ سے مرغیاں ایک گہرے گڑھے میں ڈال کر زندہ دفن کر دیں ۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں نذیر کو مرغیاں ایک گڑھے میں ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے ، جسے نذیر نے خود کھودا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے فارمر نذیر کی حرکت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔بھارتی اخبار کے مطابق برائلر مرغیوں کے نرخ گرنے کی وجہ سے یہ افواہ ہے کہ انہیں کھانے سے کورونا وائرس پھیلتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں