شارجہ: 40منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی

 شارجہ: 40منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی

قریبی عمارتیں خالی کرا لی گئیں،بلڈنگ کا ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیاں تباہ امدادی ٹیمیں رات گئے تک آگ بجھانے میں مصروف رہیں ،ہلاکتوں کا خدشہ

دبئی (دنیا مانیٹرنگ)شارجہ کی 40منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔تیزی سے پھیلتی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو لپیٹ میں لے لیا ۔حکام نے متاثرہ عمارت کے قریب پانچ دوسری عمارتیں بھی خالی کرا لیں،بھڑکتی آگ میں بلڈنگ کا ملبہ گرنے سے عمارت کے قریب کھڑی متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔سر شام لگنے والی آگ بجھانے کیلئے امدادی ٹیمیں رات گئے تک مصروف رہیں ۔آتشزدگی سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں