میانمار،مظاہرے جاری،برطانیہ نے فوجی کارپوریشن پرپابندی لگادی
مظاہرین کے خلاف بہیمانہ کریک ڈاؤن پر برطانیہ نے فوج کے زیر کنٹرول ادارے میانمار اکنامک کارپوریشن پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا
ینگون (اے ایف پی)میانمار کی فوج کے زیر کنٹرول اس تجارتی ادارے پر امریکا پہلے ہی پابندیاں لگا چکا ہے ۔ برطانیہ میانمار میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے دستاویزی ریکارڈ جمع کرنے کیلئے سکیورٹی کونسل کو پانچ لاکھ پاؤنڈ فراہم کرے گا۔ یاد رہے کہ میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری مظاہروں میں ہلاکتیں 535 سے تجاوز کر چکی ہیں۔ ادھر معزول رہنما آنگ سان سوچی دارالحکومت نیپی داو کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئیں،فوجی انتظامیہ نے آنگ سانگ سوچی پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی جیسا سنگین الزام بھی عائد کر دیا۔ اس قانون کے تحت جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے ۔