وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ضلع کُرم میں امن وامان کی حالیہ صورتحال پر بھی غور کا امکان ہے جبکہ کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں