چین امریکا میزائل اور جدید ہتھیار بنانے میں مصروف

چین امریکا میزائل اور جدید  ہتھیار بنانے میں مصروف

چینی امریکی کشمکش میں دونوں ملکوں کی پیروی کرتے ہوئے چھوٹے ممالک بھی جدید ہتھیاروں خصوصاً میزائلوں کے حصول کی دوڑ کا حصہ بن گئے

سیئول (رائٹرز)مبصرین کے مطابق چین 4 ہزار کلومیٹر تک مار کرنیوالے ڈی ایف 26 میزائل بڑے پیمانے پر تیار کر رہا ہے ، امریکا بحرالکاہل میں چین کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید ہتھیار تیار کر رہا ہے ۔ چینی خدشات کے پیش نظر چھوٹے علاقائی ملک میزائل خرید یا خود سے تیار کرنے کی کوششوں میں ہیں، تاکہ امریکا پر زیادہ انحصارنہ کرنا پڑے ۔ سفارتکاروں کے مطابق آئندہ چند برسوں میں ایشیا میں روایتی اور جدید میزائلوں کی بھرمار ہو گی، جوکہ حالیہ چند برسوں میں ایک خطرناک تبدیلی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں