صدر کے بیٹے پر پابندی کیوں لگائی ؟ استوائی گنی کا لندن میں سفارتخانہ بند کرنیکا اعلان

 صدر کے بیٹے پر پابندی کیوں  لگائی ؟ استوائی گنی کا لندن میں  سفارتخانہ بند کرنیکا اعلان

کرپشن کے الزام میں صدر کے بیٹے پر پابندیاں لگانے پر وسطی افریقی ملک استوائی گنی نے برطانیہ میں سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا

ملابو (اے ایف پی) گنی کے وزیر خارجہ نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ حکومت نے لندن میں سفارتی مشن مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر کے بیٹے پر پابندیوں کو عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داخلی امور میں کسی بھی ملک کی مداخلت ہمارے لئے قابل قبول نہیں۔ یاد رہے کہ برطانیہ نے چند روز قبل بدترین کرپشن کے الزام میں گنی کے صدر کے بیٹے سمیت پانچ افراد پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں