اترپردیش میں ایک اور مسلمان کا بہیمانہ قتل

 اترپردیش میں ایک  اور مسلمان کا بہیمانہ قتل

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ایک سیاسی کارکن کو قتل کردیا

نئی دہلی (اے پی پی) 19 سالہ قمرالزمان عرف نثار احمد کو ریاست کے ضلع جون پورکے علاقے بدلاپور خورد میں قتل کیاگیا۔پولیس کی ایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ مقتول کی لاش اس کے گھر سے کچھ فاصلے پرپائی گئی اور اس کو گلاگھونٹ کر قتل کیاگیا ہے ۔قاتلوں کی شناخت دیپک یادو، روہن شکلا عرف پوری پنڈت، لوکش یادو، وپن یادو اور ونے یادو کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں