ایران نے جوہری سرگرمیاں تیز کر دیں

ایران نے جوہری سرگرمیاں تیز کر دیں

فرانسیسی وزیرخارجہ ژان ایو لو دریان نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری مذاکرات میں تعطل کا فائدہ اٹھا کر اپنی جوہری سرگرمیاں تیز کر دی ہیں

نیویارک (دنیا ڈیسک) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات کی جلد بحالی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوہری مذاکرات ایران کی درخواست پر ملتوی کیے گئے تھے ، اب ایران ان کی بحالی میں دلچسپی نہیں لے رہا بلکہ اس مہلت سے فائدہ اٹھا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں