امریکا کے پہلے سیاہ فام وزیر خارجہ کولن پاول چل بسے

امریکا کے پہلے سیاہ فام  وزیر خارجہ کولن پاول چل بسے

سابق امریکی وزیر خارجہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل کولن پاول انتقال کر گئے

واشنگٹن (اے ایف پی) 84 سالہ کولن پاول امریکا کے پہلے سیاہ فام وزیر خارجہ تھے ، ان کا انتقال کووڈ 19 کی پیچیدگیوں کے باعث ہوا۔ 1991 کی خلیج کی جنگ کے باعث انہیں امریکا میں ہیرو کا درجہ حاصل ہوا ، یہاں تک کہ انہیں مستقبل کا امریکی صدر بھی قرار دیا جانے لگا، مگر وہ کبھی صدارتی امیدوار نہ بنے ۔ 2003 کی عراق جنگ کے دفاع نے ان کی ساکھ کو کافی متاثر کیا جس میں انہوں نے سکیورٹی کونسل سے خطاب میں عراق میں وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی مبینہ موجودگی کا الزام لگایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں