ایران، افغانستان نے سرحدی جھڑپ کو غلط فہمی کانتیجہ قرار دیدیا

ایران، افغانستان نے سرحدی  جھڑپ کو غلط فہمی کانتیجہ قرار دیدیا

ایرانی فوج اورطالبان فورسزکے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپ کو دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے غلط فہمی کانتیجہ قراردیاہے

کابل (اے پی پی)طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کے مغربی صوبے نمروز اورا یران کے درمیان سرحد پر دونوں ملکوں کی فورسز کے درمیان جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جھڑپ مقامی سطح پر غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی جسے حل کر لیا گیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کی نقل وحرکت سے غلط فہمی ہوئی اورسرحد پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا،اب سرحد پر حالات معمول کے مطابق ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں