اومی کرون :برطانیہ،بھارت اورڈنمارک میں کیسز بڑھ گئے

اومی کرون :برطانیہ،بھارت اورڈنمارک میں کیسز بڑھ گئے

برطانیہ میں246،ڈنمارک میں تصدیق کیسز کی تعداد 183ہو گئی ، بھارتی ریاست مہاراشٹرامیں 12 ،سینی گال میں ایک کیس کی رپورٹ ہوا

لاہور( دنیا مانیٹرنگ ) ڈنمارک میں اومی کرون کیسز 3گنا بڑھ گئے ،تعداد 183 ہو گئی ،برطانیہ میں کیسز میں50فیصد اضافہ ہوا، مہاراشٹرامیں اومی کرون کے 12 ،سینی گال میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینیگال میں ایک غیر ملکی میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے جو دارالحکومت ڈاکار میں بین الاقوامی میٹنگ میں شرکت کے بعد واپس افریقی ملک جا رہا تھا۔ اس تقریب میں مختلف ممالک کے تقریباً 300 افراد نے شرکت کی تھی۔ یہا ں بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اومی کرون کے 12کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ راجستھان میں اومی کرون کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ڈنمارک کے صحت کے حکام نے کہا کہ اومی کرون کے تصدیق شدہ کیسز183 ہو چکے ہیں ،48 گھنٹوں میں تین گنا اضافہ ہوا۔ برطانیہ میں نیا ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگا جہاں ایک روز کے دوران کیسز میں 50فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز 86 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد 246 ہو گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں