ہیٹی:سابق صدر کے قتل میں ملوث سابق سینیٹر گرفتار

ہیٹی:سابق صدر کے قتل  میں ملوث سابق سینیٹر گرفتار

جمیکا(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیٹی میں 7 جولائی کو صدر موئس کے قتل میں ملوث ملک کے سابق سینیٹر جان جوئیل جوزف کو جمیکاسے گرفتار کرلیا گیا۔

جمیکن پولیس نے جوئیل جوزف اور خاندان کے تین افراد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ۔ہیٹی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ جوزف نے سازش میں کلیدی کردار ادا کیا ، اس نے قتل میں ملوث افراد کو اسلحہ فراہم کیا تھا اور قتل کی منصوبہ سازی میں بھی شرکت کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں