بھارت میں کورونا کا قہر جاری،ایک دن میں پونے تین لاکھ نئے کیسز

بھارت میں کورونا کا قہر جاری،ایک  دن میں پونے تین لاکھ نئے کیسز

نئی دلی (اے پی پی)بھارت میں مہلک کورونا وائرس کا قہر اپنے عروج پر ہے اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران تقریبا ًپونے تین لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جبکہ اس دوران 441افراد کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوئی ۔ بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں دو لاکھ 82ہزار افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 79لاکھ ایک ہزار 241ہو گئی ہے ۔ اس دوران وائر س سے متاثرہ 441افراد کی موت واقع ہوئی ہے جس سے کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چارلاکھ 87 ہزار 202ہو گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں