ارطغرل غازی میں ارتک بے کا کردار ادا کرنیوالے اداکار کا کینسر سے انتقال

 ارطغرل غازی میں ارتک بے کا کردار  ادا کرنیوالے اداکار کا کینسر سے انتقال

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے مقبول تاریخی ڈرامے ارطغرل غازی میں ایک دانا حکیم اور ارطغرل کے بہترین مشیر کا کردار ادا کرنیوالے ارتک بے کینسر کے باعث انتقال کرگئے۔

ان کا اصل نام آئبرک پیکچن تھا،ان کے انتقال کی خبر ڈرامہ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ترک میڈیا کے مطابق ان کا انتقال پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث ہوا ، وہ اس ڈرامے کے دوسرے سیزن میں پہلی بار آئے تھے اور اس کے بعد 5 ویں سیزن تک اس کا حصہ رہے ۔آئبرک پیکچن 22 مئی 1970 کو پیدا ہوئے ،وہ 2001 سے اداکار کے طور پر کام کررہے تھے ۔انہوں نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔خیال رہے کہ آئبرک جنوری 2021 میں پاکستان آئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں