نیوزی لینڈ: 2021میں مہنگائی 30 سال میں بلند ترین سطح پر رہی

نیوزی لینڈ: 2021میں مہنگائی  30 سال میں بلند ترین سطح پر رہی

ولنگٹن (اے پی پی)نیوزی لینڈ میں مہنگائی کی شرح 2021 کے دوران 3 دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے محکمہ شماریات نے اپنے جاری اعدادوشمار میں کہا کہ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں قیمتوں میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا ، جبکہ گزشتہ سال مہنگائی میں اضافے کی مجموعی شرح 5.9 فیصد رہی جوکہ 1990 کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے تیل کی قیمتوں اور عالمی کشیدگی کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیا۔

محکمہ شماریات کے مطابق نیوزی لینڈ میں پٹرول کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے دوران 30 فیصد جبکہ پراپرٹی کی قیمتوں میں 28 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں