یوکرین میں روسی میزائل حملے ،2ہلاک ،29زخمی

یوکرین میں روسی میزائل  حملے ،2ہلاک ،29زخمی

کیف (اے ایف پی)یوکرین کے مشرقی قصبے سلوفیانسک پر روسی میزائل حملوں میں 2 افراد ہلاک، 29 زخمی ہو گئے ۔

 دونیتسک کے گورنر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں روسی شیلنگ سے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روسی فورسز نے ایس 300 میزائلوں سے شہر کے مرکزی علاقے کو نشانہ بنایا، میزائل حملوں سے ایک سرکاری عمارت، پانچ کثیر منزلہ عمارتیں اور سات نجی مکانات کو نقصان پہنچا۔ دونیتسک کے ایک اور قصبے دروژ خیفکا کوبھی 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس میں ایک یتیم خانے کے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، کسی جانی نقصان کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں