کابل :وزارت خارجہ کے قریب خودکش حملہ،6ہلاک

کابل :وزارت خارجہ کے قریب خودکش حملہ،6ہلاک

کابل(دنیا مانیٹرنگ)کابل میں افغان وزارت خارجہ کے قریب خودکش حملے میں 6افراد ہلاک اور12زخمی ہوگئے ۔

دوپہر ایک بجے کے قریب بزنس سنٹر کے باہر اوروزارت خارجہ کی طرف جانیوالے لوگوں کی ملک اصغر سکوائر چیک پوسٹ پر طالبان اہلکار تلاشی  لے رہے تھے کہ خودکش بمبار نے خود کو اڑالیا،ادھر ترجمان کابل پولیس نے بتایا کہ خودکش بمبار کو سکیورٹی فورسز نے پہچان کرہلاک کیا تو اس کی دھماکاخیز مواد سے بھری جیکٹ پھٹ گئی،حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب ماہ رمضان کے باعث وزارت خارجہ کے ملازمین گھروں کو جارہے تھے ،زخمی ہونیوالوں میں تین طالبان سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔یادرہے کہ تین ماہ کے دوران وزارت خارجہ کے قریب یہ دوسرا دھماکاہے ،اس سے قبل 11جنوری کو وزارت خارجہ کے گیٹ پر دھماکے سے 10افرادہلاک ہوگئے تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں