سعودی وایرانی وزرائے خارجہ کا ہفتے میں دوسری بار رابطہ رمضان میں ملاقات پراتفاق

سعودی وایرانی وزرائے خارجہ  کا ہفتے میں دوسری بار رابطہ رمضان میں ملاقات پراتفاق

ریاض (اے ایف پی)سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے مصالحتی ڈیل پر عمل درآمد کیلئے ایک ہفتے میں دوسری بار ٹیلیفونک رابطہ کیا۔۔۔

دونوں رہنمائوں نے ماہ رمضان کے دوران ہی ملاقات پراتفاق کیا، سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان سے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت کی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے مصالحتی معاہدے کی موجودہ حیثیت اور رمضان کے دوران ملاقات پر بات چیت کی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں نے متوقع ملاقات کے مقام یا تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں