بھارت نے کشمیریوں کی نسل کشی مہم تیز کر دی:حریت کانفرنس

 بھارت نے کشمیریوں کی نسل کشی مہم تیز کر دی:حریت کانفرنس

سرینگر(کے پی آئی،اے پی پی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری خاص کر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ۔۔۔

وہ رمضان کے مقدس مہینے میں نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سمیت بھارت اورمقبوضہ علاقے کی دیگر جیلوں میں نظربند تمام کشمیریوں کی رہائی کے لئے بھارت پر دبا ؤڈالیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر شاہ، یاسین ملک، نعیم خان اور آسیہ اندرابی سمیت ہزاروں کشمیریوں کوجیل میں ناقص خوراک اور صحت کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا ہے ، اقوام متحدہ کشمیریوں کی زندگیاں بچانے کے لئے بھارت پر دبائوبڑھائے جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے افسوس ظاہر کیاہے کہ رمضان المبارک میں بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی نسل کشی مہم تیز کر دی ہے ،اب سحر اور افطار کے اوقات میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز ی سے جاری ہیں ۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکام کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی مکمل خلاف ورزی کر رہے ہیں ، مودی سرکار کی سوشل میڈیا پالیسی ہراساں کرنے کاہتھیارہے ۔ ادھر جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے ،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیمیں مقبوضہ علاقے میں جنگی جرائم پر بھارتی حکمرانوں اور فوجی افسروں کو جوابدہ ٹھہرائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں