فرانس:پنشن اصلاحات کیخلاف مظاہرے جاری، درجنوں مظاہرین گرفتار

فرانس:پنشن اصلاحات کیخلاف  مظاہرے جاری، درجنوں مظاہرین گرفتار

پیرس (اے ایف پی)صدر میکخوان کی پنشن اصلاحات کے خلاف فرانس کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری، پولیس نے درجنوں مظاہرین گرفتار کر لئے ۔

نیوز ایجنسی کے مطابق مغربی شہر نانت میں مظاہرین نے ایک بینک کی برانچ اور شہر کی عدالت کے باہر کوڑے دانوں کو آگ لگا دی، سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا، جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، لیون اور لیل میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس اور واٹرکینن کا استعمال کیا۔پیرس میں پولیس نے 22 مظاہرین کو گرفتار کر لیا، دیگر شہروں سے بھی متعدد مظاہرین گرفتار کئے گئے ۔ فرانس کے وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مظاہروں کے پیش نظر فرانس بھر میں مزید 13 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، ان میں ساڑھے پانچ ہزار صرف دارالحکومت پیرس میں تعینات کئے گئے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں