بھارت:ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی، 18 کے لائسنس منسوخ

بھارت:ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف  کارروائی، 18 کے لائسنس منسوخ

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)گیمبیا اور ازبکستان میں کھانسی کے شربت سے ہلاکتوں کے بعد بھارتی حکومت کی ادویات ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی، 18 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے ، 26 کمپنیوں کو شوکازنوٹس جاری کر دیئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گیمبیا اور ازبکستان کے واقعات کے بعد بھارت کی فارمیسی کی صنعت کو عالمی سطح پر غیر معیاری ادویات کی تیاری کے الزامات کا سامنا ہے جس سے ادویات کی برآمد بری طرح سے متاثر ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ سنٹرل ڈرگ سٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے مختلف ریاستوں کی 203 ادویات ساز فیکٹریوں پر چھاپے مارے ، 76 کمپنیوں کو واچ لسٹ میں رکھا ہے ، 18 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرکے انہیں فوری پیداوار بند کرنے کا حکم دیا جبکہ 26 کمپنیوں کو شو کاز نوٹس جاری کئے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں