امریکی سکول میں 6افراد کو قتل کرنیوالی لڑکی ٹرانس جینڈر نکلی

امریکی سکول میں 6افراد کو قتل  کرنیوالی لڑکی ٹرانس جینڈر نکلی

ٹینیسی(نیوز ایجنسیاں) امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک سکول میں فائرنگ کر کے 3طلبہ سمیت 6افراد کو قتل کرنے والی لڑکی ٹرانس جینڈر نکلی۔

مقامی پولیس کے مطابق لڑکی کی شناخت 28سالہ اوڈرے ہیل کے نام سے ہوئی ، اس کے پاس سکول کا مکمل نقشہ تھا جس پر خارجی و داخلی \ راستوں پر نشان لگایا گیا تھا، ملزمہ سے نقشے کے علاوہ 2 رائفلیں اور ایک ہینڈ گن ملی، وہ اسی سکول کی طالبہ رہ چکی تھی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں