علامہ اقبالؒ کی نظم بھارتی نصاب سے خارج

 علامہ اقبالؒ کی نظم بھارتی  نصاب سے خارج

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی نظم کوتعلیمی نصاب سے حذف کردیاگیا۔۔۔

سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا جیسی نظم کے خالق علامہ اقبالؒ کی نظم کو دہلی یونیورسٹی کے بیچلر آف آرٹس انڈرگریجوایٹ کورس کے پولیٹیکل سائنس کے نصاب سے خارج کر دیا گیا ۔ دہلی یونیورسٹی اکیڈمک کونسل نے قرارداد منظور کرتے ہوئے بی اے پولیٹیکل سائنس کے نصاب سے قومی شاعر علامہ محمد اقبال ؒکی نظم کو حذف کیا۔ ‘اقبال:کمیونٹی’ کے عنوان سے یہ نظم نصاب کا حصہ تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں