ایران :اسلامی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر 10سال قید کا قانون منظور

ایران :اسلامی ڈریس کوڈ کی خلاف  ورزی پر 10سال قید کا قانون منظور

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ نے اسلامی لباس کوڈ کی خلاف ورزی پر 10 سال تک قید کی سزاؤں کے قانون کی منظوری دے دی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی اسمبلی نے حجاب و عفت کی ثقافت کی حمایت کا قانون 3 سال کی آزمائشی مدت کیلئے منظور کیا۔

 جسے توثیق کیلئے گارڈین کونسل بھیج دیا گیا۔ مذکورہ بل کے تحت اسلامی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر 5 سے 10 سال تک قید، جرمانہ اور دیگر سخت سزائیں دی جا سکیں گی۔خواتین کیلئے اسلامی ڈریس کوڈ میں سر مکمل ڈھانپنا لازمی ہے جس میں بال اور گردن نظر نہ آئے ۔اس بل پر سختی سے عمل درآمد کرانے کیلئے جگہ جگہ سی سی ٹی وی نصب کرکے انہیں ایک مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں