چینی شہر سوچیان میں طوفانی بگولے سے 10 افراد ہلاک ، متعددشدید زخمی

چینی شہر سوچیان میں طوفانی بگولے  سے 10 افراد ہلاک ، متعددشدید زخمی

بیجنگ (اے ایف پی)چین کے مشرقی شہر سوچیان میں طوفانی بگولے سے 10 افراد ہلاک ، متعددشدید زخمی ہو گئے ۔

چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق طوفانی بگولے نے سہ پہر کے وقت شہر کو لپیٹ میں لیا۔ مقامی انتظامیہ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق طوفانی بگولے کے باعث 137 مکانات کے منہدم ہونے سے 5500 سے زائد افراد متاثر ہوئے ، 400 سے زائد متاثرین کو عارضی رہائشگاہوں پر منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں