ٹورنٹو کے بھارتی قونصلیٹ کے باہر سکھوں کا مظاہرہ

ٹورنٹو کے بھارتی قونصلیٹ  کے باہر سکھوں کا مظاہرہ

ٹورنٹو (رائٹرز)درجنوں سکھوں نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔

 نیوز ایجنسی کے مطابق اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر خالصتان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ، اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم مودی کے پتلے کو جوتے مارے ۔سکھ فار جسٹس کینیڈا کے ڈائریکٹر جتندر سنگھ گریوال نے نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ ہم کینیڈا سے بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما نے نیوز ایجنسی سے کہا کہ متعلقہ حکام کو مظاہرے کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے ، سفارت خانے کی عمارت اور عملے کا تحفظ میزبان ملک کی ذمہ داری ہے ۔ علاوہ ازیں امریکا میں سرگرم سکھ رہنماؤں کو بھی بھارت سے خطرہ کی وارننگ جاری کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں