یوکرین جنگ میں روس کیلئے لڑنے والے چھ نیپالی ہلاک

یوکرین جنگ میں روس کیلئے  لڑنے والے چھ نیپالی ہلاک

کٹھمنڈو (اے ایف پی)یوکرین میں روس کی جانب سے لڑنے والے چھ نیپالی کرائے کے فوجی ہلاک ہو گئے ۔

 نیپال کی وزارت خارجہ نے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیقکرتے ہوئے کہا کہ ایک نیپالی کو یوکرین کی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے ، انہیں روسی فوج نے یوکرین جنگ کیلئے بھرتی کیا تھا۔ نیپال نے روس سے مطالبہ کیا کہ یوکرین جنگ میں نیپالی فوجیوں کا استعمال بند کرے اور اپنی فوج کیلئے کام کرنیوالے نیپالیوں کو واپس بھیجے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں