بھارت:منی پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 13 افراد ہلاک

بھارت:منی پور میں نامعلوم افراد  کی فائرنگ سے 13 افراد ہلاک

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع تینگنوپال میں پیش آیا، پیراملٹری فورسز جب موقع پر پہنچیں تو انہیں  13 لاشیں ملیں، جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ مقامی پولیس کے مطابق موقع سے پیرا ملٹری فورسز کو کوئی ہتھیار نہیں ملے ، شبہ ہے کہ انہیں گھات لگا کر ہلاک کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں