ایران کو جواب کیسے دیں؟ اسرائیلی جنگی کابینہ منقسم

ایران کو جواب کیسے دیں؟ اسرائیلی جنگی کابینہ منقسم

مقبوضہ بیت المقدس، تہران(دنیا مانیٹرنگ) ایران کی جانب سے ڈر۲ون اور میزائل حملے پر کیسا ردعمل دیا جائے ؟ معاملے پر غور و فکر کیلئے اسرائیلی حکومت کی جنگی کابینہ کا 24 گھنٹوں میں دو مرتبہ اجلاس ہوا اور کابینہ منقسم دکھائی دی۔۔۔

 بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق  (صفحہ7بقیہ نمبر9)کابینہ اجلاس کے دوران یہ افواہیں گرم رہی کہ ایران کو کسی قسم کا جوابی ردعمل دینا ناگزیر ہے ، مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت بھرپور جنگ چھیڑے بغیر حملے کیلئے ایران کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے ، وزرا بھی امریکا کے ساتھ مشاورت کر کے ردعمل دینا چاہتے ہیں،اسرائیل کے قائد حزب اختلاف یائیر لپید نے نتن یاہو پر الزام عائد کیا وہ اسرائیل کی دفاعی صلاحیت کے نقصان کے ذمہ دار ہیں۔نیتن یاہو نے بعدازاں چند اپوزیشن رہنماؤں کو سکیورٹی بریفنگ کے لیے بلایا لیکن لیپد ان میں شامل نہیں تھے ۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے مفادات کے خلاف معمولی کارروائی پر بھی ‘شدید، جامع اور دردناک ردِ عمل دے گا،اس کے لیے وہ مزید 12 دن انتظار نہیں کریں گے ۔ ادھر اسرائیل کی طرف سے ہوائی اڈے کے مسافر ٹرمینل پر فضائی حملے کی وجہ سے عارضی تعطل کے بعد تہران اور ایران کے دیگر مقامات پر ہوائی اڈوں نے دوبارہ کام شروع کر دیا۔ علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اسرائیل کے خلاف ایران کے بڑے پیمانے پر جوابی فوجی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا اگرچہ ایران وسیع دائرے کے ساتھ کارروائی کر سکتا ہے لیکن اس نے صرف ان فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاں سے اسرائیل نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر مہلک حملہ کیا تھا۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ خطے میں امن کے قیام اور تشدد کے پھیلائو کو روکنے کے لیے کوئی انتقامی کارروائی نہ کرے ۔ایرانی وزیرخارجہ کا چینی ہم منصب وانگ یی سے بھی رابطہ ہوا،ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ایران تحمل سے کام لینے پر آمادہ ہے اور حالات کو مزید خراب کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے کہا کہ وہ دنیا کے دیگر ممالک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیاں لگائیں اور ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں