انڈونیشیا میں6.1 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا میں6.1 شدت کا زلزلہ

جکارتہ(رائٹرز)انڈونیشیا کے جنوب میں 6.1 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 امریکن جیولوجک ریسرچ سنٹر نے زلزلے کی شدت6.1 اور زیرِ زمین گہرائی 68 کلومیٹر ریکارڈ کی ہے۔ زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کے شہر بانجار سے 102 کلو میٹر جنوب میں تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں