امریکا غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیلئے آزادانہ قانون سازی کرے :آر ایس ایف

امریکا غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ  فارمز کیلئے آزادانہ قانون  سازی کرے :آر ایس ایف

واشنگٹن(اے ایف پی)رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز(آر ایس ایف)نے کہا ہے کہ امریکا غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیلئے آزادانہ قانون سازی کرے۔

آر ایس ایف کے خیال میں امریکا میں چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی کوشش ایک اہم بنیادی مسئلے کو جنم دیتی ہے ،عوام کے معلومات تک رسائی کے حق کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔آر ایس ایف نے کہا ہے کہ اس حساس مسئلے کو سیاسی حکّام کے زیر اثر نہیں بلکہ آزاد قانونی فریم ورک کے اندر حل کیا جانا چاہیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں