بعض قو تیں نہیں چاہتیں پاکستان میں سیاسی استحکام آئے، ترک رکن پارلیمنٹ

بعض قو تیں نہیں چاہتیں پاکستان میں سیاسی استحکام آئے، ترک رکن پارلیمنٹ

انقرہ(این این آئی)ترکیہ کی حکمران جماعت کے سنیئر رہنما و چیئرمین پاک ترکیہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ علی شاہین نے کہا ہے کہ بعض قو تیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام آئے۔۔۔

پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، پاکستان کی بقا کیلئے معاشی خودمختاری ضروری ہے، سی پیک گیم چینجر پراجیکٹ ہے جو پوری دنیا میں تجارتی بیلنس کو تبدیل کر دیگا۔ اتوار کو یہاں پاکستانی صحافیوں کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے علی شاہین نے کہاکہ پاکستان کو کمزورکرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں