بھارت:پرچے میں مذہبی نعرے لکھنے پر 50 فیصد نمبر، 2 پروفیسر معطل

بھارت:پرچے میں مذہبی نعرے لکھنے  پر 50 فیصد نمبر، 2 پروفیسر معطل

لکھنو(اے پی پی)بھارت میں اطلاعات کے حق کے تحت دی گئی ایک درخواست کے جواب میں انکشاف ہوا ہے کہ ریاست اترپردیش کی ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی میں۔۔۔

 فارمیسی کورس کے امتحان میں طالبعلموں کو پرچے میں جے شری رام کا نعرہ اور کرکٹ کھلاڑیوں کے نام لکھنے پر زیادہ نمبر دئیے گئے۔ کے ایم ایس کے مطابق فارمیسی کورس کے پہلے سال کے چار طالبعلموں کو 50 فیصد نمبر دئیے گئے۔ ایسے طالبعلموں کی تعداد 18 تک ہو سکتی ہے۔مذہبی نعرے لکھنے پر طالبعلموں کو نمبر دینے کے الزام میں یونیورسٹی کے دو پروفیسر ونے ورما اور منیش گپتا کو معطل کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں