بھارتی ریاست منی پور میں 69 افراد کوگرفتار کرلیاگیا

بھارتی ریاست منی پور  میں 69 افراد کوگرفتار کرلیاگیا

امپھال (اے پی پی)شورش زدہ بھارتی ریاست منی پورمیں پولیس نے مختلف اضلاع میں چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 69افراد کو گرفتار کرلیا ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ریاست کے مختلف علاقوں سے 69مشتبہ افراد کو تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے تحت گرفتار کیا ہے ۔ مئی میں میتی اور کوکی قبائل کے درمیان پر تشدد واقعات میں دو سو سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں