طالبان اقتدار کے 3سال مکمل،کابل میں فوجی طاقت کا مظاہرہ

طالبان اقتدار کے 3سال مکمل،کابل میں فوجی طاقت کا مظاہرہ

کابل (اے ایف پی)افغان طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے تین سال مکمل ہونے پر گزشتہ روز دارالحکومت کابل میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔۔

جہاں مقامی طور پر تیار کردہ بم، فائٹر ایئر کرافٹ اور انسانی طاقت کو پریڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ فوجی پریڈ میں طالبان سکیو رٹی فورس کی جانب سے سوویت دور کے ٹینکوں اور بگرام میں امریکی ایئر بیس میں موجود آرٹلری کو بھی پریڈ میں شامل کیا گیا ، اس موقع پر چینی اور ایرانی سفارتکاروں سمیت ہزاروں افراد نے تقریب میں شرکت کی۔پریڈ کی تقریب میں امریکی ساختہ فوجی گاڑیاں بھی شامل تھیں جن پر افغان طالبان کے حکام اپنے ملک کا سفید رنگ کا جھنڈا لیے موجود تھے ، وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے بگرام میں طے شدہ پروگرام میں شرکت کرنا تھی تاہم چیف آ ف سٹاف کی جانب سے ان کابیان تقریب میں پڑھ کر سنایاگیا، جس میں انہوں نے طالبان انتظامیہ کی مغربی ممالک کے خلاف فتح پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم کا بیان میں کہنا تھا کہ اسلامی قوانین پر عمل درآمد، عوام کی جان و مال کی حفاظت اور ملک کی سالمیت کی ذمہ داری طالبان حکومت پر آتی ہے ۔واضح رہے افغان طالبان نے 15 اگست 2021 کو دارالحکومت کابل کا انتظام سنبھال لیاتھا ،اشرف غنی حکومت کے رہنماؤں کو مختلف ممالک میں سیاسی پناہ لینا پڑی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں