آسٹریلیا :جنسی استحصال میں ملوث پاکستانی نژاد نوجوان کو 17 سال قید

آسٹریلیا :جنسی استحصال میں ملوث  پاکستانی نژاد نوجوان کو 17 سال قید

پرتھ(آئی این پی )آسٹریلوی شہر پرتھ کی ایک عدالت نے متعدد لڑکیوں کو جنسی حرکات کیلئے بلیک میل کرنیوالے پاکستانی نوجوان کو 17 سال قید کی سزا سنا دی ۔

بی بی سی کے مطابق 29سالہ زین العابدین رشید مشہور نوجوان یوٹیوبر کا روپ دھار کر لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا، ملزم نے برطانیہ، امریکا، جاپان اور فرانس سمیت 20 ممالک کے 286 افراد سے متعلق 119 الزامات کا اعتراف کیا ۔ زین متاثرین کی تصاویر اور پیغامات ان کے گھر والوں کو بھیجنے کی دھمکی بھی دیتا، جس سے ملزم متاثرین کو دبا ؤ میں لا کر پر تشدد جنسی حرکات کرنے پر مجبور کرتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں