افغان صوبہ بدخشاں میں غذائی قلت ، 26 بچے جاں بحق

افغان صوبہ بدخشاں میں غذائی  قلت ، 26 بچے جاں بحق

کابل(شِنہوا)افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں غذائی قلت ، کم از کم 26 بچے جاں بحق ہو گئے ۔

طلوع نیوز کے مطابق گزشتہ 5 ماہ کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 365 بچوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق 20 مارچ سے ابتک مجموعی طور پر2ہزار696بچوں کو ہسپتال لایا گیا ۔ ڈاکٹروں نے غذائی قلت کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ غربت اور علاقے میں صحت کی سہولیات تک محدود رسائی کو قرار دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں