بھارتی ریاست مغربی بنگال میں عصمت دری پر سزائے موت کا قانون منظور

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں عصمت  دری پر سزائے موت کا قانون منظور

کولکتہ (اے ایف پی)بھارت میں عصمت دری کرنے پر پھانسی دئیے جانے کا قانون منظور کرلیاگیا،یہ اقدام کولکتہ کے سرکاری ہسپتال میں 31سالہ خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعدقتل کرنے پر ہونیوالے مظاہروں کے بعد اٹھایا گیاہے ۔

یہ قانون مغربی بنگالی کی ریاستی اسمبلی سے منظور ہوا ہے لیکن ابھی تک صدر کی طرف سے منظور ہونا باقی ہے ۔مغربی بنگال کا نیا قانون زیادہ تر علامتی ہے کیونکہ بھارت کا  ضابطہ فوجداری پورے ملک میں یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے ۔صدرکی منظوری کے بعد یہ ریاست کی حدتک نافذ ہوسکے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں