فٹبال میچ فکسنگ کا الزام ثابت،چین نے 43افرادپرتاحیات پابندی لگادی

فٹبال میچ فکسنگ کا الزام ثابت،چین  نے 43افرادپرتاحیات پابندی لگادی

بیجنگ (اے ایف پی)چین نے جوئے اور میچ فکسنگ کے الزام میں 3سابق چینی انٹرنیشنل پلیئرز اور جنوبی کوریا کے فٹبالر سون جون ہو سمیت 43افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی ۔

اے ایف پی نے شنہواکے حوالے سے بتایا کہ چین نے فٹبال میں میچ فکسنگ کے حوالے سے سخت ایکشن لیا ہے اور کئی افراد کو گرفتار بھی کیاگیاہے ۔ پابندی کاشکار ہونیوالے 43افراد ان 128افراد میں شامل تھے جن کیخلاف 2سال کی تفتیش کے بعد میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوئے ۔واضح رہے اگست میں چین کی ایک عدالت نے چینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر لی یوئی کو رشوت لینے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں