اسلامی سکالر کی عصمت دری کیس میں بریت کالعدم ،3سال قید کی سزا

اسلامی سکالر کی عصمت دری کیس میں بریت کالعدم ،3سال قید کی سزا

جنیوا(اے ایف پی)سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیواکی عدالت نے اخوان المسلمون کے بانی حسن البنا کے نواسے اور۔۔۔

 عالمی شہرت یافتہ اسلامی سکالر طارق رمضان کی عصمت دری کے کیس میں بریت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 3 سال کی سزا سنا دی،طارق رمضان نے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کرنے کا اعلان کردیا ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنیوا کی عدالت نے نومسلم سوئس خاتون کے 16 سال قبل کے ایک ہوٹل میں جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزام پر 62 سالہ اسلامی سکالر پروفیسر طارق رمضان کو مجرم قرار دیتے ہوئے بریت کو کالعدم قرار دیدیاگزشتہ برس ایک نچلی عدالت نے شواہد کی کمی اور متضاد شہادتوں کے پیش نظر طارق رمضان کو اس کیس میں بری کر دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں