ایران سے تعلقات ترجیح :پوٹن ،ایرانی صدر نے دورہ روس کی دعوت قبول کرلی

ایران سے تعلقات ترجیح :پوٹن ،ایرانی  صدر نے دورہ روس کی دعوت قبول کرلی

اشک آباد (اے ایف پی )ایران کے صدر نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی ماسکو دورے کی دعوت قبول کر لی۔

صدرپوٹن اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی ملاقات ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم کے موقع پر ہوئی۔دونوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور غزہ کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔روسی صدر  پوٹن کا کہناتھاکہ ایران کے ساتھ تعلقات ماسکو کیلئے ترجیح ہیں ،دونوں ممالک عالمی واقعات کے بارے میں بہت قریبی خیالات رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں