الیکٹرک چیئر، فائرنگ سکواڈ یا زہریلا انجکشن، مجرم کو سزائے موت کے 3 آپشنز

الیکٹرک چیئر، فائرنگ  سکواڈ یا زہریلا انجکشن، مجرم کو  سزائے موت کے 3 آپشنز

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی عدالت نے مجرم کو سزائے موت کا طریقہ کار خود طے کرنے کا اختیار دیدیا۔۔۔

 عدالت نے اسے الیکٹرک چیئر، فائرنگ سکواڈ یا زہریلے انجکشن کے ذریعے مرنے کے 3 آپشنز دئیے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق 59 سالہ رچرڈ کو 1999 میں قتل   کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، 25 سال قید میں گزارنے کے بعد اسے یکم نومبر سے پہلے اپنی سزا کے طریقہ کار کو منتخب کرنا پڑے گا ورنہ اسے خود کار طور پر الیکٹرک چیئر کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں