عوام کملا ہیرس کو صدر منتخب نہیں کرینگے ،ٹرمپ

عوام کملا ہیرس کو صدر  منتخب نہیں کرینگے ،ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عوام کملاہیرس کو کسی صورت صدر منتخب نہیں کریں گے ۔

کولراڈو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی امیگرینٹس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگرینٹس سے ملک کو صاف کیا جائے گا۔ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی شہری یا قانون نافذ کرنیوالے اہلکار کو قتل کرنیوالے مائیگرینٹ کو سزائے موت دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں