برطانیہ:کیمی بیڈینوک کنزر ویٹو پارٹی کی نئی سربراہ بن گئیں

برطانیہ:کیمی بیڈینوک کنزر ویٹو پارٹی کی نئی سربراہ بن گئیں

لندن(اے ایف پی ،رائٹرز)کیمی بیڈینوک برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی نئی سربراہ بن گئیں۔انہوں نے پارٹی اراکین کے 57 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔

 انتخاب میں سابق امیگریشن وزیر رابرٹ جیزل دوسرے نمبر پر رہے ۔واضح رہے کنزرویٹو پارٹی کے سابق سربراہ رشی سوناک جولائی میں پارلیمانی انتخابات میں شکست پر مستعفی ہوگئے تھے ۔کیمی بیڈینوک نے کہا ایک منقسم اور کمزور پارٹی کو دوبارہ متحد کرنا مشکل کام ہے تاہم پارٹی سربراہ بننا ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔یاد رہے کیمی بیڈینوک لندن میں نائیجیرین والدین کے ہاں پیدا ہوئی ہیں اور وہاں ہی پرورش پائی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں